حیدرآباد۔6نومبر(اعتماد نیوز)آج شیو سینا کو بی جے پی نے زبردست جھٹکا دی
ہے۔ چنانچہ آج شیو سینا کے دو ارکان پارلیمنٹ کو مودی کی وزارت میں جگہ دی
گئی۔ جن میں سے ایک رکن پارلیمنٹ ہی حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی شیو
سینا کو استعفی دے دیا اور بی جے پی میں شامل ہوگئے۔آج بی جے پی اور شیو
سینا کے درمیان اختلاف کا ڈرامائی موڑ اس وقت پیش آیا
جب شے وسینا کے رکن
پارلیمنٹ پربھو کو مودی کی کابینہ میں جگہ ملتے ہی انہوں نے شیو سینا پارٹی
سے استعفی دے دیا۔ جس پر برہم شیو سینا نے اپنے دوسرے رکن پارلیمنٹ انیل
دیسائی کو دہلی ایر پورٹ سے واپس بلوالی جو تقریب حلف برداری میں شرکت کے
لئے جا رہے تھے۔ چنانچہ اس با ت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بہت جلد شیو
سینا این ڈی اے اتحاد سے باہر آجائیگا۔